1 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ امریکی جنگی بیڑے کے ہاتھوں ایران کے مسافر بردار طیارے کے گرائے جانے کا المناک اور دہشتگردانہ واقعہ نہ تو ملت ایران کبھی بھلائے گي اور نہ ہی اسے تاریخ سے مٹایا جا سکتا ہے۔

ابنا: سید حسن فیروزآبادی نے امریکی بحری بیڑے کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے مسافر بردار طیارے کے گرائے جانے کے واقعے کو چوبیس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے ہاتھوں انجام پانے والا یہ المناک واقعہ امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کا ایسا ثبوت ہے جو ہر سال حریت پسند اور بیدار ضمیر انسانوں کو فیصلے کی دعوت دیتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسافر بردار طیارے پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کو چوبیس سال مکمل ہونے کے موقع پر خلیج فارس میں دو سو اٹھانوے نہتے اور مظلوم ایرانی مسافروں کی شہادت کی جگہ پر پھول برسائے گۓ۔ واضح رہے کہ چوبیس سال قبل آج کے دن امریکی بحری بیڑے وینسنس نے میزائل کا حملہ کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مسافر بردار جہاز کو گرا دیا تھا جس کے نتیجے میں دو سو اٹھانوے مسافر شہید ہوگۓ تھے۔....... /169